ابنا: المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں لیبیا کے انقلابیوں کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لیبیا کے انقلابی رہنماؤں اور عوام کو اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں لیبیا کے عوام نے اپنی جد وجہد اور قربانیوں کے ذریعہ ایک اور ظالم و جابر عرب طاغوت کا خاتمہ کردیا ہے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ لیبیا کے انقلابیوں کو اپنے اعلی اہداف میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے حزب اللہ نے انقلابیوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے ممتاز عالم دین امام موسی صدر کی تلاش کے سلسلے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔ واضح رہے کہ امام موسی صدر کو لیبیا کے کرنل قذافی نے مہمان بلا کر اغوا کرلیا تھا۔............
/169